وکلا کا اسپتال پر دھاوا؛ ماہرہ خان ملک کے تعلیم یافتہ طبقے پر پھٹ پریں

لاہور: گزشتہ روز لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر امراض قلب کے اسپتال پی آئی سی پر دھاوا بول دیا تھا جس کے باعث 6 مریض طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئے تھے اداکارہ ماہرہ خان نےگزشتہ روز کے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے ساتھ ملک میں پھیلنے والے انتشار پر خوف کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز وکلا نے امراض قلب کے اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر دھاوا بول دیاتھا اور آپریشن تھیٹر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

اس دوران اسپتال کا عملہ اور ڈاکٹرز بڑی مشکل سے جان بچاکر نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم افسوس کی بات ہے کہ اس واقعے کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے6 مریض جان کی بازی ہار گئے تھے۔
وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازع کے باعث ملک میں انتشار پھیل گیا تھا یہاں تک اداکارہ ماہرہ خان بھی اس واقعے پر خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ کیا یہ لوگ قانون سازی کرنے والے ہیں، یہ لوگ انصاف مہیا کرنے والے ہیں۔ کیا یہ ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ یہ سب دیکھ کر نہایت خوف محسوس ہورہا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے