وکلا ہنگامی آرائی میں عمران خان کا بھانجا بھی ملوث ،ان کیخلاف کارروائی ہوگی؟

اسلام آباد: سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پی آئی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی سی حملے پر ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اورملزموں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں،تمام کارروائی قانون کے مطابق ہوگی،سی سی پی او لاہور نے کہا کہ وکلا کے احتجاج کی اطلاع نہیں تھی،
تمام ممکنہ فوٹیجزحاصل کرلی ہیں۔ تمام اہم مقامات پرنفری تعینات کردی ہے،ہرقسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیارہیں،ایک صحافی کے سوال ”وزیراعظم کے بھانجے بھی ملوث ہیں،ان کیخلاف کارروائی ہوگی؟“کے جواب میں سی سی پی او لاہور نے کہاکہ کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالانہیں،جوبھی قصوروارہوگااس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے