پاکستان اور روس میں دوریاں کم ہونے لگیں ،عمران خان نے حیران کن اعلان کردیا
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آئندہ برس دورہ روس کا اعلان کرتے ہوئے امید کا ظاہر کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان تشریف لائیں گے جب کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روسی وزیرصنعت و تجارت کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے حکومتی وفود شریک ہوئے۔ملاقات میں حفیظ شیخ، اسدعمر، حماداظہر اور چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ بھی شریک تھے جبکہ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تجارتی پیشرفت پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔