یوم پاکستان پرعلی ظفر کا ملی نغمہ ’’جان دے دیں گے ‘‘ریلیز
شاعری بھی خود کی ،یہ گیت افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنایا:گلوکار
گلوکار علی ظفر نے یوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمہ ’’جان دے دیں گے ‘‘ ریلیز کردیا، جس کی کمپوزیشن اور شاعری بھی انہوں نے خود کی ہے ۔ ملی نغمے کی لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ یہ یوم پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان ایک ایسی صورت حال کا سامنا کررہا جہاں اتحاد کی بہت ضرورت ہے ۔یہاں سے ہمارا مستقبل طے ہونے والا ہے بلکہ ہوچکاہے ۔کچھ دن پہلے پیدا ہونے والی صورتحال میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی،ہم ایک قوم بن کر ابھر رہے ہیں۔ایک فنکار کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری ہے کہ قوم میں جذبہ بیدار کرنے کے لئے کوئی ایسا کام کروں۔انکاکہناتھا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن ہو تاکہ لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے ۔کروڑوں لوگ اس خطے میں غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔امن ہی خوشحالی کی ضمانت ہے ۔اسی لئے یہ گیت بنایا تاکہ اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرسکوں۔دہشت گردہ کی جنگ میں ہماری فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔جب قوم ایک جذبے کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی ہوگی تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا