حارث سہیل تیز ترین ایک ہزار ون ڈے رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی

قومی مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل تیز ترین ایک ہزار ون ڈے رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے

بیٹسمین حارث سہیل تیز ترین ایک ہزار ون ڈے رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے جب انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری کے دوران ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کیا جبکہ ایک اننگز کے فرق سے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔حارث سہیل نے 26 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے اور اس فہرست میں شامل ہوگئے جہاں فخرزمان 18 اننگز میں یہ سنگ میل پار کر کے عالمی ریکارڈ کے مالک ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے امام الحق 19،بابر اعظم 21،اظہرعلی 23،یاسر حمید 24،ناصر جمشید 25 اور ظہیرعباس 26 اننگز میں ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔محمد یوسف نے اس سنگ میل تک رسائی کیلئے 27 اننگز کھیلی تھیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے