دنیا کا سب سے کم عمر اعزازی میئر، عمرصرف 7 ماہ

ٹیکساس: امریکا میں ایک بچے کو دنیا کا سب سے کم عمر میئر قرار دیا گیا ہے جس کی عمر محض سات ماہ ہے۔

سات سال کے ولیم چارلس ’چارلی‘ مک مِلن کو ٹیکساس کے ایک دیہات وائٹ ہال کا اعزازی میئر بنایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کاؤنٹی میں واقع عوامی ہال میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں شریک 150 افراد انہیں میئر بننےپر مبارک باد دینے آئے تھے۔ اعزازی میئر بننے کے بعد اب لوگ انہیں ’میئر چارلی‘ کے نام سے پکار رہے ہیں۔

چارلی کو اس سال اکتوبر میں مقامی آبادی نے بطور میئر منتخب کیا تھا۔ تقریب میں میئر کی والدہ نے کہا کہ چارلی کا نیا نعرہ یہ ہے کہ ’ امریکا کو دوبارہ رحم دل بناؤ‘ (میک امریکا کائنڈ اگین)۔ اس موقع پر چارلی کو ٹکسیڈو لباس پہنایا گیا تھا اور ڈائس پر آکر انہوں ںے طفلانہ غوں غاں کرکے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

تقریب میں اسکول کے بچے اور گلوکار بھی شریک تھے جنہوں نےاس کے رنگ میں مزید اضافہ کیا اور امریکی ملی نغمے گائے۔ لوگوں نے کہا کہ ہر شخص اس بچے کو پیار کرنا چاہتا تھا جو امریکا میں امن اور رحم دلی کو دوبارہ لانا چاہتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چارلی نے سات ماہ عمر کے باوجود بھی علامتی حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ اعزازی میئر کی مدت ہرسال نیلام کی جاتی ہے اور جو بھی زائد رقم دیتا ہے اسے ایک سال کے لیے اعزازی میئر بنادیا جاتا ہے۔ اس سال 20 اکتوبر کو قرعہ انتخاب ولیم چارلس کے نام نکلا اور اب وہ اس علاقے کے ایک سالہ میئر ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے