مسلم مخالف بل ، بابری مسجد کیس ، او آئی سی جاگ گیا، بھارت کو انتباہ کردیا

جدہ : او آئی سی کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں مسلم اقلیتوں کو متاثر کرنے والے حالیہ اقدامات قریب سے دیکھ رہا ہے۔بھارت میں حکمران جماعت بھارتیا جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے متنازع شہریت بل اور دیگر اقدامات پر بیان میں کہا گیا کہ شہریت کے حقوق اور بابری مسجد کیس دونوں حالیہ اقدامات پر تشویش ہے۔

او آئی سی نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلم اقلیت کے حفاظت، اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔بھارت میں پیدا ہونے والی حالیہ صورت حال پر او آئی سی نے کہا کہ جنرل سیکریٹریٹ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس حوالے سے دیگر عالمی معاہدوں کی جانب سے اقلیتوں کے کسی امتیاز کے بغیر حقوق کی ضمانت دینے والے اصولوں کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

او آئی سی کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگر کوئی اقدام ان اصولوں اور معاہدوں کے برعکس کیا گیا توخطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے