نواز شریف دور حکومت کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آ گیا

اسلام آباد: نواز شریف دور حکومت شوگرملوں کے مالکان کو سبسڈی کے نام پر اربوں روپے کی ادائیگیوں کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے، وزارت تجارت نے شوگر مل مالکان کو2013ء میں سفید چینی کی برآمد کے نام پر 1ارب 30کروڑ روپے کی مالی گرانٹ دی تھی جبکہ 2014ء میں وزارت خزانہ نے وزارت پیداوار کو2ارب روپے جاری کئے تاکہ وہ شوگرملوں کے مالکان کو ادائیگی کر سکے

2015ء میں بھی شوگر مل مالکان کو سبسڈی کے نام پر2ارب 83 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے وزارت خزانہ نے گرانٹ جاری کی تھی، نواز شریف دور میں مل مالکان نے مجموعی طور پر12ارب روپے سے زائد کے فنڈز سبسڈی کے نام پر حاصل کر رکھے ہیں یہ فنڈز اسحاق ڈار کی سربراہی میں ای سی سی نے کئے تھے،

شوگر مل مافیا نے شوگر برآمد کرنے کے نام پر قومی خزانہ پر12ارب روپے کا ڈاکہ ڈال رکھا ہے اور عمران خان کی حکومت بھی اس سلسلے میں کوئی تحقیقات نہیں کر رہا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے