نائیجیریا نے انڈر19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکرتاریخ رقم کردی

ونڈ ہوئیک: نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔

نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر نائیجیریا کی ٹیم کے 87 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم پیٹر آہو نے ناٹ آؤٹ 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جشن منانے کا موقع فراہم کردیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب نائیجیریا نے کسی ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے