سال نو میں وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ بچھاڑ کا امکان کونسے وفاقی وزراء کے قلمدن تبدیل ہو سکتے ہیں ؟ جانئے

اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں پھر اکھاڑ بچھاڑ ، سال نو 2020 میں بھی وزارتوں میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کے ماہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔ رواں برس 18 اپریل اور 18 نومبر کو دو بار کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی جا چکی ہے جس میں کچھ وزراء کے قلمدان بھی تبدیل ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 2 بار تبدیلی کے باوجودمطلوبہ نتائج نہیں مل سکے ہیں جس کی وجہ سے اب آئندہ برس پھر کابینہ میں تبدیلی کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں سال بھی وفاقی وزراء قلمدان میں تبدیلی کی گئی تھی ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے