اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی مشکل آسان بنادی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مقناطیسی پٹی (magnetic stripe) والے موجودہ اے ٹی ایم کارڈز بدستور کارآمد رہیں گے، ان اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں کہ مقناطیسی پٹی والے کارڈز نے 31 دسمبر 2019ء سے کام کرنا بند کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کارڈز جاری کرنے والوں (بینکوں/ایم ایف بیز) کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ وہ صارفین جنھیں اب تک یورو پے ماسٹرکارڈ ویزا (EMV-Chip اور PIN) والے کارڈ موصول نہیں ہوئے ہیں وہ اپنے مقناطیسی پٹی والے موجودہ کارڈز کا استعمال اس وقت تک جاری رکھ سکتے ہیں جب تک انھیں نئے کارڈز موصول نہیں ہو جاتے یا وہ انہیں فعال (activate) نہیں کروا لیتے۔

ایکٹیویشن اور ڈلیوری کے رجحانات کی بنیاد پر کارڈ کے اجرا کنندگان موجودہ مقناطیسی پٹی والے کارڈز کو بلاک کر سکتے ہیں تا کہ مستقبل کی کسی تاریخ پر ای ایم وی (چپ اور پن) کارڈز پر مکمل منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہم یہ یاد دہانی بھی کرانا چاہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے پی ایس ڈی سرکلر لیٹر نمبر 09 برائے 2018ء کے ذریعے تمام بینکوں/ایم ایف بیز کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے موجودہ کارڈ پورٹ فولیوز کو 30 جون 2019ء تک ای ایم وی چپ اور پی آئی این پر منتقل کر لیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے