نواز شریف کی صحت انتہائی ناساز ہو گئی ، ڈاکٹرز نے فوری بڑا فیصلہ کر لیا
لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دل کے آپریشن کیلئے ہسپتال داخل کر انے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔رائل برامپٹن اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین امراض قلب نے نواز شریف کو تشخیص کیلئے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ہے جہاں ہفتہ بھر میں آپریشن، بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نوازشریف کے دل کا آپریشن، بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔پروفیسر ڈاکٹر ریڈوڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑے گا۔واضح رہے کہ نواز شریف گزشتہ دو ماہ سے بغرض علاج لندن میں مقیم ہیں جبکہ 2 ہفتے قبل ان کے معالج ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز ان کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے رہے ہیں۔