ہالی وڈ میں کوئی دلچسپی نہیں: سلمان خان

بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کی فلمیں کرنے میں انھیں کوئی دلچسپي نہیں ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انھوں نے ممبئی میں اپنی نئی فلم ’پریم رتن دھن پايو‘ سے منسلک ایک پروگرام میں کہا: ’میں یہیں خوش ہوں۔ میں نے یہاں عزت کمائی ہے اور اسے حاصل کرنے میں مجھے وقت لگا ہے۔‘

انھوں نے کہا: ’مجھے وہاں (ہالی وڈ میں) پھر سے کام کرنا ہو گا اور عزت کمانی ہوگی۔

تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’اگر ہمارے مزاج سے ہم آہنگ کوئي فلم ہوگی تو پھر دیکھا جائے گا۔ لیکن فی الحال ہالی وڈ فلمیں کرنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے۔‘

اس سے قبل بھی کئی بار سلمان خان ہالی وڈ میں جانے کے سوال پر اسی قسم کے جواب دیتے رہے ہیں۔

151012041541_salman_khan_big_boss_look_624x351_bigbosstwitterpage
سلمان خان ان دنوں ریئلٹی شو بگ باس کی بھی میزبانی کر رہے ہیں

سلمان خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’بھارتی فلم انڈسٹری خود اس قدر بڑی ہو جائے کہ ہالی وڈ سے اس کا موازنہ ہی نہ کیا جائے۔‘

رواں سال مئی میں سلمان خان کی تعریف کرتے کرتے ہالی وڈ کے سٹار سلویسٹر سٹالن نے ایک ساتھ ایک ایکشن فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا پھر اپنے اگلے ٹوئیٹ میں ’ایکسپینڈیبلز‘ کی اگلی سیریز میں ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

اس سے قبل سلمان خان نے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ سلویسٹر سٹالن کو فالو کریں اور ان کے لیے انھوں نے ’ہیرو کا ہیرو‘ جیسے الفاظ استعمال کیے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر سلمان خان کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ مداح ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے