ایران نے وائٹ ہاؤس کو نشانے پر رکھ لیا
ایران : ایران نے وائٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے ثقافتی مقامات پر حملوں کی دھمکی کے بعد ایران نے بھی امریکا کے وائٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ساتھ ہی ایران نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی مفاداتا پر زبردست جوابی حملے کیے جائیں گے۔ایران کر رکن اسمبلی ابو الفضل ابو ترابی نے دھمکی دی ہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے امریکی سرزمین پر حملہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وائٹ ہاؤس پر بھی حملی کر سکتے ہیں۔ہمارے پاس طاقت ہے اور ہم مناسب وقت پر ضرور جواب دیں گے۔اس کے علاوہ ق ایرانی حکام نے امریکی صدر ٹرمپ سے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کیلئے امریکی صدر کے سر کی قیمت مقرر کردی ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی کی آخری رسومات کے منتظمین نے اعلان کیا کہ ہر ایرانی 80 ملین ڈالر کی رقم جمع کرنے کیلئے عطیات دیں۔
جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کے منتظمین نے مشہد میں لوگوں سے اپیل کی کہ ہر ایرانی ایک ڈالر عطیہ دے، جس سے 80 ملین ڈالر کی رقم اکٹھی ہوجائے گی۔ایرانی ممبر پارلیمنٹ ابوالفضل ابوترابی نے اپنی پارلیمنٹ کے اوپن سیشن میں دھمکی دی ہے کہ امریکا کی سرزمین پر ٹرمپ کو جواب دینے کیلئے وائٹ ہاؤس پر حملہ کریں گے۔ ٹرمپ نے ایران کی مختلف 52 تنصیبات کونشانہ بنانے کی دھمکی دی جس پر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے بھی امریکا کو دھمکی دی ہے ہم امریکا کے مختلف جگہوں پر 35 اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
اسی طرح ایرانی حکام نے کہا کہ ایران امریکا کے 2015ء کے نیوکلیئر معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا۔ جوہری پابندیوں ،اور جوہری سرگرمیوں کی مزید ریسرچ اور اس کو آگے بڑھانے کے عمل کی بھی پابندی نہیں کرے گا۔