وفاقی بجٹ اوراسٹرٹیجی پیپرز کی تیاری میں تاخیر کا خدشہ

سلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے وزارتوں وڈویژنز کو بار بار یادہانی کے باوجود اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ اور 3سالہ بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز کیلیے معلومات فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس سے بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

فیڈرل بورڈآف(ایف بی آر)نے خزانہ ڈویژن کو بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز کی تیاری کیلیے بریفنگ کو حتمی شکل دینے کیلیے متعلقہ ڈپارٹمنٹس کو فوری طور پر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلیے وارننگ دے دی ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ بجٹ سازی و بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز کیلیے ایف بی آرکا پارٹ سب سے اہم ہے اور ایف بی آر کی جانب سے بھی خزانہ ڈویژن کو ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب ایف بی آر حکام کا کہناہے کہ خود ابھی تک ایف بی آر کو بار بار یادہانی کے باوجود فیلڈ فارمشنز و متعلقہ ڈپارٹمنٹس کی جانب سے 3 سالہ بجٹ اسٹرٹیجی پیپرز20 -2019 تا22-2021 کیلیے معلومات فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث آئندہ مالی سال20 -2019 کیلیے بجٹ سازی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے