موبائل فونز کی درآمدات میں کمی
رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں موبائل فون سیٹوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
رواں مالی سال موبائل فون سیٹوں کی درآمدات پر478.137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال درآمدات پر526.033 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیاتھا۔