اتحادیوں سے بگڑے ہوئے معاملات پر وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہو گئے

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو اسلا م آباد بلا لیاہے۔پیر کو وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کنوینر کو ملاقات کے لیے اسلام آباد بلا لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خالد مقبول سے کہاکہ آپ کے تمام جائز مطالبات پورے ہوں گے اور تمام تحفظات دور کریں گے، ایم کیو ایم حکومتی اتحاد میں رہے گی۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے بھی خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا جس کے بعد تحریک انصاف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات جلد ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی سے متعلق وعدے پورا نہ کرنے پر وزرات چھوڑنے اور کابینہ سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

بعد ازا ں پیر کو اتحادی جماعت ایم کیوایم کو منانے کے لیے پی ٹی آئی کا وفد متحدہ کے عارضی مرکز بہادر آباد گیا جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے تاہم خالد مقبول صدیق نے استعفیٰ واپس نہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ سو فیصد وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر قائم ہوں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے