چین سے رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوگئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 91 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے