دلی جل گئی؛ مسلم کش فسادات میں 7 افراد جاں بحق
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارتی پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر بدترین تشدد کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی گجرات کے قصاب مودی نے مرکزی علاقوں میں بھی آگ لگادی۔ پولیس کی سرپرستی میں بی جے پی کے رہنماؤں اور انتہا پسند ہندوؤں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خوفناک فسادات پھوٹ پڑے۔
This clip of #DelhiPolice & locals forcing the injured to sing Vande Mataram is height of insanity and shows vision of Modi. Thats why #DelhiBurning in #DelhiRiots pic.twitter.com/aIBFpxB1T0
— YaSiF یَاسِفْ (@IamYasif) February 25, 2020
دہلی میں جگہ جگہ اور گلی گلی ہنگامے چھڑ گئے۔ لوگوں کو روک روک کر ان کا مذہب پوچھا جانے لگا۔ بھارتی پولیس کی سرپرستی میں مسلمان مظاہرین پر بدترین تشدد کیا گیا۔
ہنگاموں میں 7 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ سیکڑوں دکانیں اور املاک نذرآتش کردی گئیں
Role of #DelhiPolice in propagating violence
.
. #Gujarat 2002 model in #Delhi 2020 ! #DelhiIsBurning or #Muslims are burning🔥#ArrestKapilMishra #Chandbagh #CAAProtest #AmitShahResign #DelhiRiots #DelhiViolence #KapilMishra
@ArvindKejriwal @LiveLawIndia @LtGovDelhi pic.twitter.com/lQmQi1DIDb— Mohd Rayyan (@rayyanibnhasan) February 25, 2020
ان واقعات کی درجنوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پولیس کے سامنے چند لاشیں پڑی ہیں جبکہ پولیس اہلکار دم توڑتے مسلم نوجوانوں کو مارتے ہوئے ان سے جے شری رام کے نعرے لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
"Bol Jai Shri Ram…"
(Received this clip from #Delhi)#DelhiViolence #CAA #DelhiRiots #DelhiBurning pic.twitter.com/LvX5uyICVj— افشاں مصعب (@AfshanMasab) February 24, 2020
حملہ آور ہندوؤں نے مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کا شامیانہ اکھاڑ پھینکا اور ببانگ دہل کہا کہ انہیں پولیس کی مدد حاصل ہے
When Modi Has nothing to show 😂😂😂#GoBackTrump pic.twitter.com/R6B8pYUGSz
— Narendra Modi Fan (@Namo_bakth) February 24, 2020