کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے جب کہ مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔
Both patients of #COVIDー19 are stable and improving. Contacts traced until now and tested are all negative, Alhamdililah
Dr. Zafar Mirza#CoronaVirusUpdates#Coronaviruspakistan— CoronavirusPakistan Updates (@CoronavirusPak1) February 28, 2020
دوسری جانب کورونا وائرس چین کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو وبا قرار دینے پر غوربھی شروع کردیا۔
واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔