فنکاروں کا پی ایس ایل کے میچزبغیرشائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم
کراچی: شوبز فنکاروں نے سندھ حکومت کے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس خوف کی علامت بن گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوامی اجتماعات میں نہ جانے کی ہدایت کی جاہی ہے۔ جس کے تحت لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔
جہاں لوگوں کی جانب سے حکومت سندھ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جارہاہے وہیں فنکاروں نے بھی اسے دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔
مہوش حیات نے ٹوئٹرپراس فیصلے کوسراہتے ہوئے لکھا حکام کے اس دانشمندانہ اقدام کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔ میں کبھی نہیں چاہتی تھی پی ایس ایل کے میچزمنسوخ ہوں جیسا کہ کچھ لوگ مطالبہ کررہے تھے۔ ان مشکل اوقات میں خطرے کو کم کرنے کے لیے صرف مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئیں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
Relieved to see this very wise move by the authorities. I never wanted the matches to be cancelled like some were calling for, just appropriate steps to be taken to mitigate the risk in these tough times. Let's continue to enjoy the cricket at home with family and friends ! ♥️ https://t.co/55rAGhpsZo
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) March 12, 2020
نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن نے سندھ حکومت کے فیصلے کو ٹوئٹر پر لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جس پر فہد مصطفیٰ نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دیا اور لکھا اللہ سب کی حفاظت کرے آمین۔
Good decision👌 Allah sab ki hifazat kare Ameen https://t.co/ECpuSAFUVJ
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) March 12, 2020
میزبان فخر عالم نے بھی بغیر شائقین میچز کروانے اور اسکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا اب اس کے بعد ہمیں ایئرپورٹس اور دیگر داخلی راستوں پر سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔
The decision to keep schools closed till 30th May & to not allow crowds in a stadium also a great decision. Next we need to get our airports & other entry ports under strict vigilance. As all countries around the world review their flights & travel advisories. Pakistan should to.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 12, 2020