ہالی ووڈ کا ایک اور سپراسٹار کورونا کا شکار

لندن: ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس کے بعد ایک اور ہالی ووڈ اسٹار ادریس البا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

47 سالہ اداکار ادریس البا جن کا پورا نام ادریسا آکونا البا ہے نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ موجود پیغام میں انہوں نے لکھا آج صبح میرا سی او وی آئی ڈی-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تاہم میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔ مجھ میں کورونا وائرس کی ابھی تک کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن جب سے مجھ میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی مجھے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ادریس البا نے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور محتاط رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صحت کی صورتحال کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرتا رہوں گا، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ادریس البا نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں کہا کہ جمعہ کے روز اس بات کا پتہ لگنے کے بعد کہ کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ ہونے کے بعد میرا ٹیسٹ کیا گیا۔ یہ سنجیدہ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سماجی فاصلے کے بارے میں حقیقتاً سوچا جائے اور اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ ان کے علاوہ ’’گیم آف تھرونز‘‘کے اداکار کرسٹوفر ہیوجو اور سابق بانڈ گرل اولگا کری لینکو بھی اس وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں

اس کے علاوہ اس وائرس کے خوف کے باعث ہالی ووڈ کی کئی فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے جن میں ’’مشن امپاسبل7‘‘اور ’’میٹرکس4‘‘بھی شامل ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے