اداکارہ نادیہ جمیل کینسر میں مبتلا ہوگئیں
نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) میں مبتلاہوگئیں۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے۔ اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں۔ نادیہ جمیل نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔
نادیہ جمیل نے اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے کینسر کی اسٹیج ون ہے جب کہ ٹیومر کا گریڈ 3 ہے۔ انہوں نے خواتین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے خود کی جانچ پڑتال کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوراً اس کا سدباب کریں۔ اپنے جسم اور اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں۔
Last week I ws diagnosed w cancer. Nw 4 days in2 treatment. In th last few days hv felt all sorts of feelings frm apprehension,fear, unbeatably huge love 2 calm,acceptance,patience,overwhelming gratitude & a deep sense of responsibility 2 my children,parents,loved ones,myself,you
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020
نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور میں اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو فکر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا بہت خیال رکھیں۔ انہوں نے اپنی مسکراتی ہوئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی ہے۔
Cancer hasnt taken my smile away. All I need 2do is think of you,watch a tree in all its beautiful rooted strength,let the wind say hello or stare at clouds floating by.
A solid bowl of chanay ki daal w rice & a cuppa adrak qava helps🤗 Gratitude helps,your love helps,dua helps❤️ pic.twitter.com/ZyddBXsTqd— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020
واضح رہے کہ نادیہ جمیل کا شمار نا صرف پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے پر جس فنکار نے سب سے زیادہ آواز اٹھائی وہ نادیہ جمیل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کی بیماری کا سن کر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔