ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 167.90 پر پہنچ گیا
کراچی: امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 167.90 روپے کا ہوگیا جس کے نتیجے میں بیرونی قرضوں میں 9سو ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 92 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا اور 167 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 900 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ڈالر اب تک 9 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گھریلو قرضوں اور اسٹاک مارکیٹوں سے قلیل مدتی سرمایہ کاری نکالنے سے روپے کی قدر میں گراوٹ آئی۔