پشاور :کورونا حفاظتی کٹس سڑک پر پھینک دی گئیں ،استعمال شدہ سوٹ بچوں نے پہن لئے

پشاور : کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والے حفاظتی سوٹ کو سڑک پر پھینک دیا گیا ، استعمال شدہ حفاظتی سوٹ بچوں نے پہن لئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز ،طبی عملے سیمت دیگر فیلڈ میں موجود ملازمین کو حفاظتی سوٹ فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی استعمال شدہ حفاظتی کٹس کو انتظامیہ نے بہتر طریقےسے ٹھکانے لگانے کے بجائے سڑک پرہی پھینک دیا ۔
جو کہ بڑی تبای کا سبب بن سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے لاپرواہی برتتے ہوئے کورونا سے حفاظت کیلئے استعمال شدہ کٹس کو شامی روڈ پر پھینک دیا ، جہاں موجود بچوں نے استعمال شدہ کٹس کو پہن لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں نے سوٹ پہن رکھے ہیں ۔

انتظامیہ کی یہ لاپرواہی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ حکومت کو چاہیے اس لاپرواہی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے حفاظتی کٹس کو ٹھکانے لگانے کا باضابطہ طریقہ کار واضع کرے ۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ خیبرپختونخوا کے 34 اضلاع میں سے5ایسے ہیں جن میں کورونا کا کوئی کیسز سامنے نہ آیا۔ ان تین اضلاع میں کوہستان ، لوئر کوہستان اور کولائی شامل ہے۔ دیگر دو اضلاع ٹانک اور چترال میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا تاہم مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔ حکومت کی جانب سے ضلع ٹانک میں دو اور چترال میں صرف 5 ٹیسٹ کئے گئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے