کئی وزارتوں کے افسران بھی کرونا وائرس کا شکار، بیو ر وکریسی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آ باد : کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز ،وفاقی بیورو کریسی نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سول سرونٹس کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی پالیسی کا مطالبہ کر دیا ۔روزنامہ جنگ کے مطابق سول سرونٹس نے کہا کہ غیرحاضری پرشوکاز کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ وائرس سے بچانے کیلئے فی الفور پالیسی لائی جائے، ذرائع کے مطا بق وفاقی بیورو کریسی کے مطابق متعدد وفاقی سیکرٹریز و افسران نے کرونا ٹیسٹ کروائے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، وزارتِ تجارت اور بعض دیگر وزارتوں کے چند افسران میں کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آئے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے