فضائی حدود کی خلاف ورزی ، پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

اسلام آباد:ایل او سی کے ساتھ سنکھ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا مذکورہ کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا، بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے