کورونا سے امریکہ میں ریکارڈ ہلاکتیں، نیویارک کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی
لاہور : کورونا وائرس نے امریکہ میں 9/11 سے زیادہ تباہی مچا دی۔ نیویارک کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے پر اجتماعی قبریں بنائی جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں 16 ہزار 600 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں ، قابل فکر بات یہ ہےکہ مرنے والے 7 ہزار افراد کا تعلق نیو یارک سے ہے۔
نیویارک کے گورنر اینڈرو کا کہنا ہے کہ ۹/۱۱ بہت ہی تباہ کن تھا ۔ تاہم کورونا وائرس نے امریکہ میں اس سے زیادہ تباہی مچا دی ، گورنرنے کہا کہ 9/11 میں تقریباََ 27سو کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ تاہم امریکہ میں اب تک اس سے کئی زیادہ افراد جان کی باز ہار چکے ہیں الجزیہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کے روز 40 نئی اجتماعی قبریں بنائی گئیں ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ نیوزیارک سٹی میں کورونا کے باعث مرنے والے افراد کو ٹرک کے ریفریجریٹر میں رکھا جا رہا ہے۔ کہا گیا ہے کہ نیویارک ہسپتال میں کم مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے امریکہ میں دردناک ہفتے جاری ہیں، امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کو دردناک ہفتوں کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کی بات درست ثابت ہوئی اور آج امریکہ واقعی ہی کربناک حالات کا شکار ہو چکا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے افراد کی تعداد 1973 تھی جبکہ اس سے پہلے دن ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1935 ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مسلسل آٹھویں روز بھی 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 16 ہزار 697 تک جا پہنچی ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد 4 لاکھ 68 ہزار 887 کی سطح کو جا پہنچی ہے۔