پاکستان نے کورونا کے ذریعے حملے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز الزام
لاہور : پاکستان نے کورونا وائرس سے متاثرہ جاسوس کو بھارت کورونا وائرس پھیلانے کیلئے بھیجا ، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز الزام سامنے آ گیا ، بھارتی میڈیا کے مضحہ خیر الزام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر کورونا وائرس کے ذریعہ سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس میں ایک شخص کو بھارت میں داخل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو بھارت میں کورونا وائرس پھیلانا چاہتا تھا ، میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کی جانب سے نیپال حکومت کو خط لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد نے نیپال کے باڈر سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے پاکستان خود کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور کورونا وائرس کی ویکسئین کی تیاری میں بھی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس پہل میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کسی بیوقوفی سے کم نہیں۔ تاہم اس بات کو بھی پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد بھارتی میڈیا اپنی عوام کی توجہ کورونا سے ہٹا کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر لگانا چاہتا ہے، جس میں وہ بلکل ناکام نظر آرہا ہے۔
#Breaking | Bihar police exposes Pakistan's plot.
Pakistan may send infected men to India via Nepal: Bihar police.
Details by TIMES NOW's Shyam. pic.twitter.com/9aFN8FsvMV
— TIMES NOW (@TimesNow) April 10, 2020
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی اپنی کم عقلی کے باعث دنیا بھر میں مذاق بنتا رہا ہے۔ اس سےقبل بھارت نے پاکستانی کبوتر پر جاسوسی کاالزام لگاتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ جس پر بھارتی کی خوب جگ ہنسائی ہوئی اور عالمی میڈیا کی جانب سے بھی اس کا مذاق اڑایا گیا ۔ تاہم ایک بار پھر سے بھارت نے پاکستان پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگایا ہے جو میں کوئی صداقت نظر نہیں آتی۔ پاکستان پر کبوتر کے ذریعے جاسوسی کا الزام لگانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کم عقل بھارتی میڈیا پر میمز بنائے گئے اور مذاق بنایا گیا تھا ۔