کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط
راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط کرلیا گیا۔
راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مشہور ماڈل ایان علی کی کراچی میں پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایان علی کا 3 کروڑ روپے مالیت کا کراچی میں اپارٹمنٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔
کسٹم عدالت نے ملزمہ کی یہ پراپرٹی نیلام کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے جب کہ کراچی مجسٹریٹ نے پراپرٹی ضبط کرنے کی تصدیقی رپورٹ کسٹم عدالت راولپنڈی کو بھیج دی ہے۔