کورونا وبا، متحدہ عرب امارات نے 4 سو پاکستانی قیدی رہا کردیے

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں سے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر پاکستانی حکومت برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے