لاہور، ایک ہی خاندان کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ، گلی سیل کر دی گئی

لاہور: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد گھر کے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھر کی خواتین کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مردوں کو ایکسپو سینٹر مں موجود فیلڈ ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ٹاؤن شپ کے ڈی ٹو سیکٹر کی گلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مریضوں کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پوری گلی میں جراثیم کش سپرے کروانا شروع کر دی ہے ۔ اس کےعلاوہ گلی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں ایک ہی گھر کے 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ مدرسے میں خطیب تھے قائم علی شاہ کے والد کی تین دن قبل ہی کورونا وائرس کے باعث موت ہوئی تھی۔

جس کے بعد مدرسے میں خطیب کے گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مسجد اور مدرسے کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مسجد اور مدرسہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔اب اس طرح کا واقع لاہور میں بھی پیش آگیا ہے جہاں ایک ہی گھر کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گھر کے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھر کی خواتین کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مردوں کو ایکسپو سینٹر مں موجود فیلڈ ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ٹاؤن شپ کے ڈی ٹو سیکٹر کی گلی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 500 ہو گئی ہے جبکہ 220افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے