بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکیج کی تیاری

اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکیج کی تیاری کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موجودہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کے لیے مراعاتی پیکج دیا جائے گا۔ستمبر2020 ء میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

نیشنل ترسیلات لائلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا۔اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ایف بی آر میں ود ہولڈنگ ٹیکس پر کام شروع کر دیا ہے۔

آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ے اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں خطیر عطیات دئیے گئے۔وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کیلئے اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں خطیر عطیات دیئے جانے کی تعریف کی ہے ۔پیر کو ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز ملکی معیشت کے استحکام کے لئے بھی بڑا اہم کردار ادا کررہے ہیں جنہیں مشکل کی اس گھڑی میں عالمی وباء کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ برائے کووڈ۔19 میں فراخدلانہ عطیات جاری رکھنے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ درپیش معاشی مشکلات کے باعث ملک کو ریلیف فنڈ کے لئے زیادہ رقم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مستحق لوگوں کی مدد کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے