رشی کپور67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

ممبئی: بالی ووڈ اداکاررشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ نازاداکاررشی کپورکینسرکے موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ اداکارکوگزشتہ روزطبعیت بگڑنے پرممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

اداکارنے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق خود کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اورپیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبردرکارہے اوربد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔

رشی کپوربالی ووڈ کے مشہورفلمی ہیرورنبیر کپور کے والد تھے اوربالی ووڈ کے معروف ’کپورخاندان‘ کا حصہ تھے جن کے والد راج کپورتھے۔

واضح رہے کہ رشی کپورنے اپنی آخری فلم ‘دی باڈی’ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا جبکہ حال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے