کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد کے 2 علاقےسیل کر دیئے گئے
اسلام آباد : کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کے 2 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا اور رینجرز اورپولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکٹر آئی ٹین کو 28 کیسز سامنے آنے پر سیل کیا گیا ہے ۔مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام گھروں کے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہےہیں۔اس کے علاوہ مذکورہ سیکٹرز سے باہر جانے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ باہر سے آنے والے شخص کے تمام کوائف چیک کیے جائیں گے۔
اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے جنہیں علاقوں میں صورتحال بہترہونے کے بعد کھولا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پوری دنیاکو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائر س کے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 346 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئےہیں۔ ا ن مشکل حالات میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔
اس سلسلے میں جس بھی علاقے سے مریضوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اسے مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے تا کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔اسی سلسلے میں سلام آباد کے 2 علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے جس کے بعد بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا اور رینجرز اورپولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکٹر آئی ٹین کو 28 کیسز سامنے آنے پر سیل کیا گیا ہے