گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 3 افراد کو کورونا منتقل ہو گیا

کراچی : کورونا وائرس کا شکار گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنیوالے 26 افسران میں سے ایک افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد عمار رضوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ڈی ایچ او نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر نیو سعیدآباد نے 2 روز قبل ریسرچ لیبارٹری جامشورو سے ٹیسٹ کرایا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر عمار رضوی نے بتایا کہ طبیعت چند روز سے خراب ہے بخار، کھانسی، نزلہ اور سر میں درد ہے۔تاہم بتایا گیا ہے کہ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں گورنر سندھ سے ملنے والے سرکاری افسر کی اہلیہ اور بیٹے کو کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مٹیاری غلام رسول کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیوسعیدآباد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، غلام رسول اور دو نئے کیسز کے بعد ضلع میں مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آیا تھا۔ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تصدیق بھی کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو گورنر ہاؤس میں ہی سیلف آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ گورنرعمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہیں۔

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گورنرعمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہوں، اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکز انصاف ہاوس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے