عالمی کمیٹی برائے انسانیت کی جانب سے 14 مئی کو یومِ دعا منانے کی اپیل

ابوظہبی: عالمی کمیٹی برائے انسانیت نے گزشتہ روز ایک اعلامیے میں دنیا بھر کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 مئی کے روز اپنے اپنے عقیدے کے مطابق یومِ دعا منائیں تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا خاتمہ ہوسکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر انسان، چاہے وہ کہیں سے بھی ہو، اپنے مذہب، عقیدے یا مسلک کے حساب سے 14 مئی کو روزہ رکھ کر، عبادت کرکے اور خدا کے حضور گڑگڑا کر تمام انسانیت کی خیر کےلیے دعائیں مانگے۔

ویٹیکن سے پوپ فرانسس کے علاوہ جامعۃ الازہر کے امام احمد الطیب نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے

ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں 14 مئی کے روز عالمی یومِ دعا منانے کی تائید کی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے