دنیا کا سب سے چھوٹا ریستوران جہاں ایک شخص ہی بیٹھ سکتا ہے

اسٹاک ہوم: دنیا بھر میں کورونا وبا کے تناظر میں ایک انسان دوسرے سے دور بھاگ رہا ہے۔ لیکن اب سویڈن میں دنیا کا سب سے چھوٹا ریستوران کھولا گیا ہے جس ایک کھلی جگہ پر ایک کرسی اور ایک میز رکھی گئی ہے۔

اس ریستوران کا نام Bord för En یعنی ’ایک شخص کے لیے ٹیبل‘ رکھا گیا ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے 360 کلومیٹر دور وائرملینڈ کے علاقے میں یہ ریستوران قدرتی سبزہ زار کے عین درمیان 10 مئی کو کھولا جائے گا اور تجرباتی طور پر یکم اگست تک اسے جاری رکھا جائے گا۔

ریستوران میں ایک وقت میں تین ڈشوں پر مشتمل کھانا دیا جائے گا لیکن یہ کھانا کوئی بیرا نہیں لائے گا کیونکہ سماجی فاصلے کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے۔ اسی لیے چرخی پر بندھی رسی سے ایک ٹوکری کے ذریعے کھانا لایا جائے گا اور گاہک کے سامنے ریستوران کا کوئی عملہ موجود نہ ہوگا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سویڈن میں لاک ڈاؤن پر زور نہیں دیا گیا ہے لیکن باشعور لوگ خود ہی احتیاط اور فاصلے کو یقینی بنارہے ہیں۔ تاہم یہ دلچسپ ریستوران اگر کامیاب ہوگیا تو دوسرے بھی اس پر عمل ضرور کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے