سندھ میں 40 روز میں کورونا کی علامات ظاہر نہ کرنے والے 60 افراد کا گھروں میں انتقال
کراچی : سندھ میں 40 روز میں کورونا کی علامات ظاہر نہ کرنے والے 60 افراد گھروںمیں انتقال کر گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں کم سے کم 46 مرد اور 9 خواتین شامل تھیں جب کہ ایک کی عمر صرف 45 برس تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 52 کا تعلق کراچی کے 6 اضلاع سے ہے جب کہ باقی 8 افراد کا تعلق شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد اور صوبے کے دیگر علاقوں سے ہے۔
5 افراد کراچی کے ضلع کورنگی،10 ملیر، 9 وسطی، 8 جنوبی اور 5،5 ضلع شرقی اور غربی میں جاں بحق ہوئے۔ان اموات نے محکمہ سند ھ کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ ان افراد میں گزشتہ 40 دنوں میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیںا ور وہ اپنے گھروں میں موجود تھے۔
اس وقت پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے جس کے بعد عوام ہو یا حکومتی محکمے، ہر کسی کی جانب سے ہر ممکن احتیاط کی جا رہی ہے۔
ساتھ ہی ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہاہے۔ کل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن تھا لیکن آج سے وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ختم کر دیا گیا ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ کورونا کی وبا کےحوالے سے لوگ احتیاط کریں گے۔ خیا ل رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائر س نے اس وقت پاکستا ن میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیںجس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھا اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
پاکستان حکومت کی جانب سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ آج ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو بھی ختم کر دیاگیا ہے لیکن لوگوں کو ہدایت کرنے کا کہا گیاہے۔ ۔ اس وقت پاکستا ن کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت پاکستان بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 622 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔