انسٹاگرام پوسٹ میں جنسی ہراسانی کے الزام پر نوجوان کی 11 ویں منزل سے چھلانگ کر خودکشی

ئی دہلی: بھارت میں 14 سالہ طالب علم نے اسکول کی ساتھی طالبہ کی جانب سے انسٹاگرام کی پوسٹ میں جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر فلیٹ کی 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوروگرام کے علاقے میں ایک لڑکے نے 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ نوجوان نے خود کشی سے قبل کسی قسم کا تحریری نوٹ نہیں چھوڑا تاہم موبائل میں موجود دوستوں کی چیٹ سے خودکشی کی وجہ سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک لڑکی نے می ٹو مہم کے تحت پوسٹ کی جس میں مذکورہ نوجوان پر دو سال مقبل جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ یہ لڑکی نوجوان کے ساتھ ہی پڑھتی تھی اور اس پوسٹ پر اسکول کے دیگر لڑکوں نے بھی کمنٹ کیے تھے۔
خود کشی کرنے والے لڑکے کے موبائل سے دوستون کی چیٹس بھی ملیں جس میں وہ اسے ڈرا رہے تھے کہ اب پوسٹ کے بعد پولیس تم سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس طرح بات والدین تک پہنچ جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسی ذہنی دباؤ میں نوجوان نے خود کشی کی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے