بھارت کا شرمناک ترین چہرہ، بھوکا غریب ہندوستانی شخص سڑک پر پڑے مرے ہوئے کتے کا گوشت کھانے پر مجبور ہوگیا
نئی دہلی : مودی کے بھارت کا شرمناک ترین چہرہ، بھوکا غریب ہندوستانی شخص سڑک پر پڑے مرے ہوئے کتے کا گوشت کھانے پر مجبور ہوگیا، سامنے آنے والی ویڈیو نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، ہندوستانی بھی چیخ اٹھے، مودی سرکار پر شدید تنقید، گزشتہ دنوں بی جے پی کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں کوئی شخص بھوک سے نہیں مرتا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ہر شخص کو ہی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ ویڈیو ایک غریب شخص کی ہے جو بھوک مٹانے کیلئے سڑک پر پڑے مرے ہوئے کتے کا گوشت کھانے پر مجبور ہوگیا۔
This is beyond heartbreaking. No one deserves this
He is eating the carcass of a dead dog.@narendramodi India won’t forget this amount of pain and humiliation heaped of the poor #ShamelessBJP pic.twitter.com/NifOFgzAbQ— Lavanya Ballal | ಲಾವಣ್ಯ ಬಲ್ಲಾಳ್ (@LavanyaBallal) May 20, 2020
بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ریاست راجھستان کی شاہراہ پر ایک شہری نے سفر کرتے ہوئے سڑک پر ایک شخص کو دیکھا جو عین سڑک کے درمیان بیٹھ کر کچھ کھا رہا تھا۔
اس شہری نے گاڑی روک کر جب اس شخص کو قریب سے جا کر دیکھا تو اس کی روح کانپ اٹھی۔ سڑک کے درمیان بیٹھا شخص بھوک مٹانے کیلئے سڑک پر پڑے مرے ہوئے کتے کا گوشت کھا رہا تھا۔ اس شہری نے غریب شخص کو فوری طور پر ایسا کرنے سے روکا اور پھر اسے کھانا فراہم کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور ہندوستانیوں کی جانب سے حکمراں جماعت بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ غریب ہندوستانی جس اذیت سے گزر رہے ہیں، مودی کو اس کی قیمت ضرور چکانا ہوگی۔ ہندوستانی صارفین نے گزشتہ دنوں بی جے پی کے ایک رہنما کے بیان کا ذکر بھی کیا جس میں اس رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی بھی شخص بھوک سے نہیں مرتا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ترقی کی منازل طے کرنے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ انتہائی بھیانک ہے، جہاں کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔