عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد: پٹرول اور ایل پی جی کے بعد اب بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، اضافے سے صارفین پر 5 ارب 2 کروڑ کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
نیپرا کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 3 ارب کا بوجھ پڑا، فروری کے دوران پانی سے 22.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیا گیا ہے۔
یاد رہے سینٹرل پاور پروجیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی باقاعدہ درخواست دی تھی۔