محمد حفیظ نے وریندر سہواگ کے بیان پر شاندار جواب دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے بیان پر ہم صرف ہنس ہی سکتے ہیں، البتہ کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا ہوں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے بیان پرہم صرف ہنس ہی سکتے ہیں کیونکہ کرکٹ کا میچ کسی سے جنگ نہیں بلکہ اس کا مطلب لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاک، بھارت میچ شائقین کیلئے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں اس لئے دیگر ٹیموں کے علاوہ بھارت کے ساتھ میچ میں بھی بہترین کھیل سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا تھا کہ ورلڈکپ 2019ءمیں 16 جون کو مانچسٹر کے میدان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہیں، دراصل جنگ ہو گی اور ہمیں ہر حال میں پاکستان کو ہرانا ہو گا۔
اس سے قبل پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے متعدد سابق کرکٹرز اور دیگر لوگوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ کا بائیکاٹ کریں اور وریندر سہواگ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں مگر تکنیکی طور پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا تو انہوں نے اس میچ کو ہی ’جنگ‘ قرار دیدیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے