پاک فوج میں اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں مختلف اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو آئی جی کمیونکیشن اینڈ آئی ٹی بنادیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عدنان کو بہاولپور کور کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے ان چاروں میجر جنرلز کو رواں ماہ ہی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے