سشانت سنگھ خود کشی سے قبل گوگل پر کیا ڈھونڈتے رہے ؟
ممبئی : بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے حوالے سے کیس ہر روز ایک نیا موڑ اختیار کر لیتا ہے۔سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار تھیں جس وجہ سے آٹھ جون کو سشانت سنگھ راجپوت کا گھر چھوڑا۔وہ خود بھی ذہنی طور پر ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھی۔پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سشانت سنگھ خودکشی سے قبل بغیر تکلیف کے موت ‘painless death’ کے حوالے سے گوگل پر سرچ بھی کرتے رہے تھے۔
وہ اپنے سابق منیجر ڈیشا کا نام گوگل کرتے رہے تھے۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا اسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ ‘پیرانویا’ اور ‘بائپولر ڈس آرڈر’ کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔خیال رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو دو مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور 14 جون سے اب تک باندرا پولیس اداکار کی موت کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اب تک تقریباً 3 درجن لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کرچکی ہے۔
دوسری جانب ایک سابق راء افسر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا گینگ اداکار کو گزشتہ کچھ عرصہ سے فون پر دھمکیاں دے رہا تھا اور اس میں سشانت سنگھ راجپوت کے کچھ قریبی لوگ بھی شامل ہیں۔ سابق راء افسر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ داؤد ابراہیم اب ممبئی میں نہیں رہتا، لیکن یہاں اس کے تعلقات بہت زیادہ ہیں، ہر طرف اس کا نام پکارا جاتا ہے، بہت سے بالی وڈ کے ستارے اس کی پارٹیوں میں جاتے ہیں اور پیسے کمانے میں اس کی مدد کرتے ہیں، مزید بتایا گیا ہے کہ بہت سے اداکاروں کو داؤد ابراہیم اچھے پیسے بھی دیتا ہے۔
بات کرتے ہوئے سابق راء افسر کا کہنا تھا کہ ایک دن قبل عمارت کے سی سی ٹی وی کیمرے بند ہو جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ خودکشی نہیں تھی بلکہ ایک قتل تھا۔