کورونا میں کمی،موقع پرست سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈوب گئے

راولپنڈی: کورونا وباء میں مسلسل کمی سے موقع پرست سرمایا کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔

کورونا وباء کے پیش نظر کورونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، گلوز میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے اندازے غلط ثابت ہونگے، شہریوں نے ماسک اور دیگر سامان کی خریداری ترک کردی، فیس ماسک کی مانگ میں مسلسل کمی بلیک میں 1400 روپے میں فروخت ہونے والا این 95 ماسک کی قیمت کم ہوکر ڈیڑھ سو روپے تک آگئی اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس خریدنے والی نجی لیبارٹریوں کو بھی کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

نبلائزر، آکسیجن سلنڈر سمیت دیگر آلات کی مانگ میں مسلسل کمی سے کاروباری افراد کو شدید دھچکا لگا ہے، کورونا سے بچاؤ سامان کی راولپنڈی میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی گروپ سے منسلک کاروباری شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کورونا کے پاکستان میں حملوں کو دیکھتے ہوئے سینکڑوں موقع پرست سرمایہ کاروں نے کورونا سے بچاؤ اور کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے ماسک، پی پی ایز، جراثیم کش ادویات اور دیگر آلات میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی تاکہ اربوں روپے نفع حاصل کرسکیں، حیران کن طور پر کورونا ایکسپرٹ اور عالمی اعداد وشمار کے برعکس پاکستان میں کورونا مرض نہایت تیزی سے کم ہورہا ہے، ہسپتالوں میں کورونا مریض نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کورونا کے نئے آنے والے کیسز بھی انتہائی کم ہوچکے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے