مریم نوازکی نیب پیشی پر لیگی کارکن مشتعل،پولیس کی اضافی نفری طلب
لاہور : پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نیب میں پیشی کے لیے جاتی عمرہ سے روانہ ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اس وقت نیب آفس پہنچ چکی ہیں، اس موقع پر بڑی تعداد میں لیگی کارکنان پہنچے اور مریم نوا زکی گاڑی پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لیگی کارکنان نے نیب آفس پر دھاوا بول دیا ہے۔
مریم نوازکی نیب پیشی کے موقع پر لیگی کارکن مشتعل ہو گئے۔ لیگی کارکنوں نے بیریئرزتوڑنےکی کوشش کی جب کہ پتھراؤ بھی کیا گیا۔نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے کارکنان کا سیکیورٹی اہلکاروں سے جگھڑا ہوا ہے۔پولیس کی جانب سے لیگی کارکنان کو مشتعل کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔
احتساب کا قلعہ نیب آفس لاہور میدان کارساز میں تبدیل pic.twitter.com/emO5lw0WEj
— Saif Awan (@saifullahawan40) August 11, 2020
واٹرکینن بھی نیب آفس کےباہرموجود ہیں ،ذرائع کے مطابق متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یب نے مریم نواز کو جاتی امراء اراضی کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات کے ساتھ آج 11اگست کو طلب کررکھا ہے، نیب نے مریم نواز کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا ہے، نیب تسلی بخش جوابات نہ دینے پر مریم نواز کو گرفتار بھی کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج گیارہ اگست کو نیب کے طلب کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نیب آفس روانہ ہوگئی ہیں۔
مریم نواز کے ساتھ ن لیگی کارکنان کا ایک بڑا قافلہ بھی ہے۔ جبکہ نیب آفس کے باہر بھی ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ نیب کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے،تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ پولیس نے نیب آفس کے سامنے بیئریئر لگا دیے ہیں۔ واضح رہے نیب حکام نے مریم نواز کی طلبی کا نوٹس اور سوالنامہ جاتی امراء ارسال کیا گیا تھا۔
سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ جاتی امرا 1440 کینال اراضی کی تفصیلات سے نیب کو بتایا جائے۔ زمین جب خریدی گئی تو ذرائع آمدنی کیا تھے؟ زمین کی خریداری کا طریقہ کیا تھا؟ اراضی کا ٹیکس ادا کیا گیا؟ زمین زرعی یا کمرشل استعمال میں رہی؟ ذرائع کے مطابق مریم نواز پر رائے ونڈ میں خلاف قانون اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے، شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں 3568 کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی اور سب سے زیادہ زمین نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 کنال تھی۔