لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لیے 10 لاکھ تقسیم کیے

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لیے 10 لاکھ تقسیم کیے۔ پرویز رشید نے مریم نواز کو نئی حکمت عملی بتائی۔مریم نواز کے منفی طرزعمل سے آل شریف اس نہج تک پہنچی،پنجاب بھر سے 200 کارکنوں کو اکٹھا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ن لیگ نے دوبارہ سپریم کورٹ پرحملے کی تاریخ دہرائی۔

مریم صفدرکی منافقانہ سیاست بے نقاب ہوچکی،بیگم صفدر نے اپنے چچا اورحمزہ شہباز کی سیاست پر خودکش حملہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے چچا سے کہا کھیلوں گی نہ کھیلنے دوں گی،،فیاض الحسن چوہان نے آج ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے کہا کہ پنجاب بھر سے ن لیگ کے 200 کارکنوں کو اکٹھا کیا گیا۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پنجاب بھر سے لوگوں کو لایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات کارکنوں میں 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔پتھر مارنے والے فی کارکن کو 25ہزار روپے دئیے گئے۔جب کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کارکن کو ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔مریم نواز نے چچا کی بچی کھچی سیاست کا جنازہ نکال دیا،پرویز رشید نے مریم نواز کو نئی حکمت عملی بتائی۔مریم نواز کے منفی طرزعمل سے آل شریف اس نہج تک پہنچی۔

فیاض الحسن چوہانے کہا کہ مریم صفدرکی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے پریس کانفرنس نہ کرتا۔ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والی ہمیں کشمیر پر پالیسی بتائیں گی؟۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز اور نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی رہنما نیب آفس پیش ہوئی،اس موقع پر لیگی کارکنان اور پولیس کے مابین شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کچھ نیب اہلکار اور لیگی کارکنان زخمی ہوئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے