پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے، جولائی 2019 میں 613 ملین ڈالرز اور جون 2020 میں 100 ملین ڈالرز کے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے لہذا جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز اضافی (سرپلس) جمع ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات جون 2020 کی نسبت 20 فیصد بڑھ گئی ہیں جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھی ریکارڈ سطح پر آگئی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے