کراچی بارشیں؛ حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، عروہ حسین
معروف اداکارہ عروہ حسین نے کراچی میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کراچی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور کچے مکانات سے پوش علاقوں تک بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ مجموعی طور پر 23 ہلاکتیں ہوئیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ اس صورت حال نے سب ہی کو دل گرفتہ کردیا ہے۔
مشہور ماڈل اور اداکارہ عروہ حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربارشوں میں ہونے والی تباہی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن کیا بحثیت شہری ہم نے کچھ کیا
1/2 No doubt the government didn’t care about the city but did we ! time to stop complaining & do something on our own & fix atleast our own colony issues in Karachi ! We can’t even stop throwing the garbage everywhere we like. Gov doesn’t have a magic wand! #KarachiRains
— URWA HOCANE (@VJURWA) August 27, 2020
عروہ حسین نے مزید لکھا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے ہمیں کم از کم اپنی کالونی یا محلے کے مسئلے کو ہی خود حل کرلینا چاہیئے تھا۔ ہم تو جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے بھی باز نہیں آتے۔ حکومت کے پاس جادو چھڑی کی نہیں۔
2/2 It’s the people who have to work hand in hand with the gov ! How many of you can come up with a solution. Why don’t we start somewhere . Sab kuch government ka kaam nahi hota. Khud bhi kuch sochein, haath pey haath rakh k baithnay k ilawa ! #KarachiRains
— URWA HOCANE (@VJURWA) August 27, 2020
عروہ حسین نے مشورہ دیا کہ عوام کو حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیئے، ہم میں سے کتنے مسئلے کے حل کے لیے عملاً میدان میں آئے؟ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا ۔ خود بھی کچھ سوچیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے علاوہ کیا کیا۔